اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس آج بروز منگل دن اڑھائی بجے بلایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے آج تک تجاویز مانگی تھیں، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔