حزب اللہ نے ڈ روں ما رگرایا 48فلسظینی شہید : اسرئیلی انٹیلی جنس چیف مستعفی 

Apr 23, 2024

غزہ؍ تہران (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رکی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ شہداء کی مجموعی تعداد 34 ہزار 97 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باربڈوس کی حکومت نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ کیری سمیونڈ نے کہا کافی دیر کی اب غلطی کے ازالے کا وقت آ گیا۔ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کرکے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا۔ نصر میڈیکل کمپلیکس  سے اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کے خوفناک جرائم کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ حزب اللہ نے لبنانی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ کی اسرائیل کیلئے ہتھیاروں کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگرس کی ہتھیاروں کی منظوری غزہ میں اسرائیلی قتل عام کا انعام ہے۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون مستعفی ہو گئے۔ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل نے آنے والے دنوں میں حماس پر دباؤ بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں