سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد  ایران  سے 9سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے سعودیہ چلا گیا

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد زائرین کا پہلا گروپ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔ ایرانی میڈیا نے دسمبر 2023 میں رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہش مند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں لیکن تہران کی جانب سے 'تکنیکی مسائل' کی وجہ سے پروازیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔ واضح رہے سعودیہ ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن