مالی (انٹرنیشنل ڈیسک) مالدیپ میں بھارت مخالف پالیسی رائج کرنے والے صدر محمد معیزو کی جماعت نے جنرل الیکشن میں لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کر لی۔ پارلیمانی انتخابات میں صدر محمد معیزو کی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس نے 93 میں سے 65 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ صدر محمد معیزو نے مالدیپ کی برسوں پرانی ’’انڈیا فرسٹ‘‘ خارجہ پالیسی کو غلامانہ سوچ قرار دے کر تبدیل کیا اور بھارتی فوجیوں کو مالدیپ سے چلے جانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔