وطن دشمنی ‘انتہا پسندی ثابت ہونے  پر سعودی شہری کا سر قلم

Apr 23, 2024

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دیدی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عبد الرحمان کو 8 صفر  1441 ہجری کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا۔ عدالت میں ثبوت اور شواہد کی بنیاد پرملزم کو  پیش کیا گیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا سر قلم کردیا گیا۔

مزیدخبریں