ایرانی صدر کا دورہ، کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں سات روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈرون اڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے مسافروں کی سہولت کیلئے تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشن پر دو منٹ کا سٹاپ کریں گی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق یہ سہولت صرف آج  23 اپریل کیلئے مہیا کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن