ضمنی الیکشن میں پولیس کے سلوک پر تحریک استحقاق پیش،رابعہ نسیم نے حلف اٹھا لیا۔

Apr 23, 2024

وقار عباسی


قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس سلوک پر تحریک استحقاق پیش کردی۔پیر کوقومی اسمبلی  کے اجلاس میں نو منتخب رکن رابعہ نسیم فاروقی نے حلف اٹھایا۔ عمر ایوب نے ضمنی انتخاب کے موقع پر پنجاب پولیس نے ہمیں روکا اور ہمارے ایک رکن کو گرفتار کیا پولنگ ایجنٹ اور امیدواروں کو بھی پولنگ اسٹیشن نہیں جانے دیا گیا۔  سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ تحریک استحقاق بھجوا دیں جائزہ لے لوں گا۔ آزاد رکن شاہد خٹک نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایوان میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال نہیں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ جب بھی ایوان چلانا چاہتے ہیں اسے ایک بندے کی رہائی سے جوڑ دیا جاتا ہے ایوان میں عوام کے مسائل پر بات ہونی چاہیئے۔  زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگائی گئی تھی ۔ضمنی انتخابات کے موقع پر موبائل نیٹ ورک بند کرنے پر احتجاج کیا۔عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، چیمبر سنبھال لیاایوان کی رائے سے اسپیکر ایاز صادق نے دونوں اراکین کی موجودہ سیشن کے لیے معطلی ختم کر دی جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزیدخبریں