ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے عہدے کا چارج سنبھال لیا


لاہور(نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والیڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ان کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 36ویں کامن سے ہے۔ان  کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسروںمیں ہے۔ وہ لاہور تعیناتی سے قبل ڈی پی او سرگودھا کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ محمد فیصل کامران اس سے پہلے ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او بہاولپورسمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوںنے دفتری عملہ سے با ضابطہ ملاقات کی اور انہیں اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن