کابل ( نوائے وقت رپورٹ) وزارت صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال خشک میوہ جات کی برآمد میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت صنعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھارت، چین، پاکستان، سعودی عرب، عرب امارات، جرمنی اور ترکی کو 466 ملین ڈالر مالیت کا خشک میوہ برآمد کیا گیا تھا۔ چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے خشک میوہ جات کی برآمد میں اضافے کیلئے ملک کے فضائی راہداریوں کے ذریعے پروازوں میں اضافہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔