لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے انٹرمیڈیٹ طلباء و طالبات کے امتحانات سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئے BISE ایگزامینیشن کمپلینٹس پورٹل متعارف کرایا ہے۔ طلباء و طالبات اور والدین https: // complaints.bise.punjab.gov.pk/ پر آن لائن فارم فل کر کے باآسانی اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں۔شکایت کو متعلقہ بورڈ کو بھیجا جائے گا اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ہیلپ لائن 2020-11-111-042 پر صبح 8 سے رات 8 بجے تک کال کرکے بھی شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا اس اقدام کا مقصد پنجاب بھر کے امتحانی مراکز میں طلبہ کی شکایات کو کم کرنا ہے۔
انٹرمیڈیٹ امتحانات ‘طلباء کیلئے ’’شکایات پورٹل‘‘ متعارف کرادیا گیا
Apr 23, 2024