ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں  کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے‘شیرعلی گورچانی

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے الحمداللہ پھر میدان مار لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ الیکشن میں فتنہ پارٹی کو شکست فاش ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی کی ٹوٹل 5 میں سے 2 نشستیں ن لیگ نے جیت لی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی کل 12 میں سے 10 نستیں بھی ن لیگ کے نام ہوئی ہیں۔ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شاندار کامیابی قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شیر علی گورچانی نے کہا  عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اب جاری و ساری رہے گا۔  
حکومت پنجاب مہنگائی میں کمی، اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن