لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا والدین اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں،انہوں نے کہا ہمارا اوڑھنا بچھونا علم ہونا چاہئے۔ اساتذہ طلبہ کی تعلیم کیساتھ بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ کے نئے تعلیمی سال کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے کیا۔ افتتاحی سیشن میں پہلا سبق شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے پڑھایا۔ تقریب میں مفتی انور القادری، مولانا غلام نصیر الدین چشتی، مولانا محبوب احمد چشتی، مولانا کلیم فاروقی، مفتی محمد عمران حنفی، مولانا ارشد جاوید، مولانا محب الرسول، مفتی محمد عارف حسین، مفتی سید زین العابدین ، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا غلام یاسین قادری، قاری ذوالفقار احمد، رفیق احمد نقشبندی، قاری اشفاق قصوری سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ، مدرسین نے شرکت کی۔ شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کہا انسان علم کی روشنی میں ہی صحیح راہ کا انتخاب کر سکتا ہے۔
والدین بچوں کو عصری کیساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں:راغب نعیمی
Apr 23, 2024