ؒلاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ عام آدمی کوصحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاویژن اورمشن ہے، طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجہ میں متعدد لوگ بے موت مارے جاتے تھے،تاہم اب" صحتمند پنجاب ویژن " کی مددسے صورتحال میں مثبت تبدیلی کوان دیکھا نہیں کیا جاسکتا۔ ڈرگ کنٹرول ونگ کی بھرپور مدد سے کنڑاسٹ انجکشن کی قلت دور کرنے کاکریڈٹ صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکوجاتا ہے۔وہ بحیثیت مہمان خصوصی مختلف سیاسی وسماجی اورصحافتی تنظیموں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔
عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن:شوکت بابر ورک
Apr 23, 2024