لاہو(نیوز رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر سے پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر رانا پرویز کی سربراہی میں عہدیداروں کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل بھی موجودتھیں۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال کو بہتر انداز میں چلانے اور مریضوں کو طبی سہولیات پہنچانے میں ڈاکٹرز کیساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کا کردار بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے صوبائی صدر سٹاف ایسوسی ایشن رانا پرویز نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ رانا پرویز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایل جی ایچ کو حکومتی پالیسی کے مطابق ماڈل ہسپتال بنانے میں بھرپور تعاون کریں گے۔
پرنسپل جنرل ہسپتال سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات
Apr 23, 2024