نواز شریف 5روزی نجی دورے  پر چین چلے گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ رات 5 روزہ دورہ پر چین چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ چین کے دورے میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان،  اہم حکومتی، کاروباری اور سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات طے ہے۔ نواز شریف جنید صفدر اور زکریا یوسف کے ساتھ چین روانہ ہوئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے دورے پر روانہ نہیں ہو رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین سے متعلق رپورٹس غلط‘ جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ اسحاق ڈار کا اس ہفتے چین کا کوئی دورہ شیڈول نہیں۔ وزیر خارجہ کے بیرون ملک دورے سے متعلق مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن