انتخابی مہم کی آ ڑ میں نفرت انگیز تقر یر مودی نے بھارتی  مسلمانوں کو ـ گھس بیٹھیے قراردید یا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی  مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔ مودی نے بھارتی مسلمانوں کو گھس بیٹھیے قرار دے دیا۔ بھارت میں انتخابات کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی نے انتخابی مہم کی آڑ میں نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو درانداز قرار دے دیا۔ راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو یہ ملک کی دولت انہیں بانٹیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں، گھس بیٹھیوں کو بانٹیں گے۔ کانگریس کے من موہن سنگھ کی حکومت نے پہلے بھی کہا تھا ملک کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ کانگریس نے مودی کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا بیان نفرت انگیز اور توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تحقیقات کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...