پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر مبینہ دھاندلی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار) تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی تینوں نشستوں پر مبینہ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا۔ این اے46 اسلام آباد پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 اسلام آباد پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین جبکہ این اے48 پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ آٹھ فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔ امیدواروں نے استدعا کی کہ مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دئیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...