توڑ پھوڑ: بانی پی ٹی آئی ‘ علی نواز اعوان دیگر کیخلاف کیسز کی سماعت 17 مئی تک ملتوی

اسلام آباد  (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، علی نواز اعوان و دیگر کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ مقدمات کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی تو علی نواز اعوان ، عامر مغل و دیگر اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ سردار مصروف نے کہا کہ اسد عمر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، ہم دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست دائر کر دیتے ہیں ، فاضل جج نے کہا کہ میری عدالت کا کیس نہیں ہے ، فیصلہ  نہیں کر سکتا ، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بریت کی درخواست دائر کریں، وکیل نے کہا کہ تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں چالیس کے قریب ملزمان ڈسچارج ہو چکے ہیں، عدالت نے کیسز کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی، رمنا، گولڑہ اور تھانہ سنگجانی میں مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن