لاہور(سپورٹس رپورٹر) انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں روائل چیلنجرز بنگلور کے بیٹر ویرات کوہلی کو امپائر سے بحث کرنا مہنگا پڑگیا۔ روائل چیلنجرز بنگلورو کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میچ ریفری کے مطابق کوہلی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کرلیا۔