لاہور (نامہ نگار+خبر نگار) ستوکتلہ پولیس نے گرفتار تحریک انصاف کے رہنما، سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر اور سات نامعلوم افراد کے خلاف سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شبیر گجر کے خلاف مقدمہ پولیس جوان شہباز سے سرکاری رائفل چھیننے، پولیس اہلکار راحت کی وردی پھاڑنے، اقدام قتل، پولیس پر حملہ آور ہونے سمیت 10 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی کوشش اور الجھانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔