شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ملک کو احتجاج کا اکھاڑہ بنانے کی بجائے مفاہمت کو فروغ دیا جائے صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کی پالیسی متعارف کرا کر سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقات میں اتحاد و یکجہتی کی بنیاد رکھی جسے فروغ دینے کی ضرورت ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ان رہنماؤں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، پٹرول، گیس کے بحرانون کا حل چاہتے ہیں۔