لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر ْمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ بیت اللہ سے رسول اللہ نے بتوں کو ہٹایا تھا، بیت اللہ کو بتوں سے پاک کیا تھا، لیکن افسوس صد افسوس پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے ماننے والے مسلسل بیت اللہ میں نہ صرف یہ کہ سعودی قانون کی بلکہ شریعت اسلامیہ کے بھی احکامات کا مذاق اڑا رہے ہیں، حافظ طاہر اشرفی، بیت اللہ کی دیواروں کے ساتھ کسی بھی شخص کی تصویر لگانا حرام ہے، اس پر سعودی قوانین کے مطابق سزا دی جانی چاہئے۔
بیت اﷲ کی دیواروں کے ساتھ کسی بھی شخص کی تصویر لگانا حرام: طاہر اشرفی
Apr 23, 2024