قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور کچہری میں قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آنے والے مدعی اور ملزمان میں ہونے والے جھگڑے سے 5افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی سلیم اپنے بھائی تعظیم وغیرہ کے ہمراہ جوکہ مقدمہ کے مدعی ہیں ایڈیشنل سیشن جج قصور کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے آئے تو عدالت کے سامنے ملزم پارٹی کے احسان اپنے ماموں ریاض وغیرہ کے ہمراہ کھڑے تھے جن کی مدعی پارٹی سے لڑائی ہوگی، جس کے نتیجہ میں مدعی پارٹی کے سلیم اور تعظیم زخمی ہوگئے جبکہ ملزم پارٹی کے احسان، ریاض وغیرہ بھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔