نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) درجنوں دیہات کو نارنگ سے ملانے والی رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں تفصیلات کے مطابق یونس روڈ محمدی والا روڈ سمیت ڈیڑھ سوکے قریب دیہات کو نارنگ شہرسے ملوانے والی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روزانہ ہزاروں افراد ان سڑکوں کے زریعے نارنگ شہر آتے ہیں نارنگ کے اردگرد کے دیہات کے باسیوں کو خریداری طلباء وطالبات کو سکولوں اور کالجز میں تعلیم اور دیگر سہولیات کے حصول کیلئے انہیں خستہ حال سڑکوں سے گزر کر شہر آنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ دیہاتوں کو شہر سے ملوانے والی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت فوری ممکن بنائی جائے تاکہ اہل علاقہ کی مشکلات کم ہوسکیں۔