سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) چور ریلوے روڈ پر واقع زرعی ادویات کی دکان کے تالے تور کر ایک لاکھ روپے، موبائل فون اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دکان کا مالک احمد سعید شام کو اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گیا۔ دوکان پہنچا تو دیکھا کہ دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور سامان بکھرا پڑا ہے۔ احمد سعید نے پولیس کو چور کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی۔