فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پی سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پرآج  رپورٹ طلب  

Apr 23, 2024

لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پی سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر آج وزارت داخلہ اور اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کر لی،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا فرحت شہزادی کے بچوں نے پہلے اس معاملے پر اپنی انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی ،  انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد دوبارہ درخواست دائر کر دی،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا انٹرا کورٹ اپیل اس لیے واپس لی تھی اس وقت کوئی مقدمہ سامنے نہیں آیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کسی کے بھی آئینی حقوق کے منافی کوئی اقدام نہیں کیا جا سکتا ، وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا فرحت شہزادی کے بچوں کو تعلیم اور عمرہ کے لیے بھی باہر جانے نہیں دیا جا رہا ، بچوں کا سیاست سے تعلق ہے نہ ہی ان کے نام کوئی کاروبار یا جائیداد ہے ، عدالت بچوں کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں