اتحادی حکومت غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی: ملک رشید احمد  

الہٰ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے جتواکر نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وقت کا تقاضا ہے سب جماعتیں میاں نواز کی قیادت میں متحد ہو جائیں اتحادی حکومت غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی بے روز گار نوجوانوں کو نوکریاں دے کر ان کی معاشی پرشانیوں کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار نو منتخب ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان ‘ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان‘ سابق ممبر قومی اسمبلی راؤ مظہر حیات خان ‘سابق ایم پی اے داؤ انیس قریشی محمد علی آف گھنیکے نے مبارکباد دینے والے وفود سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر سردار فاروق اکبر ‘ ملک اعجاز احمد خان ‘ ملک مظہر رشید ‘ میاں منور طاھر‘ چوھدری نثار سندھو‘ چوھدری علی عمران آف سید پور بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن