اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاک چین دو طرفہ تعاون تیز کرنے کے لیے تکنیکی سطح پر بات چیت پر اتفاق کیا گیا ، چینی ادارے سڈکا کے وفد کی وزیر اقتصادی ڈویڑن امور احد چیمہ سے ملاقات ہوئی ، اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور نے سڈکا وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا ،وزیر اقتصادی امور نے چینی اہلکاروں پر حملے پر تعزیت کا اظہار کیا ،احد چیمہ نے کہا کہ چینی اہلکاروں کی حفاظت کے اقدامات کو مزید بڑھا رہے ہیں،ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سی پیک اور سیلاب کے بعد تعمیر نو کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اقتصادی امور کا دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔چینی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی (سِڈکا) کا وفد پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا ،وزارت اقتصادی امور کا چینی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی (سیڈکا) کے وفدکاپرتپاک خیرمقدم کیا، اعلامیہ کے مطابق وفد کے ساتھ پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے معزز سفیر جیانگ زیڈونگ بھی موجود تھے ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے کیلیے منتظر ہے۔