ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری ارشد کی زیر قیادت ارتھ ڈے کے موقع پر ڈی سی آفس سے گوردوارہ جنم استھان تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، آگاہی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس ، سی ای او ایجوکیشن احسن فرید ، ضلعی افسروں، تاجر برادری، سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے گفتگو کرتے کہا کہ 22 اپریل ماحولیاتی تحفظ کا عالمی دن ہے ، ارتھ ڈے دنیا میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔