اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔ صدر مملکت کی صدارتی استثنیٰ کے حوالے سے نیب رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ۔ فاضل جج نے کہا کہ ایک شریک ملزم کی حاضری نہیں ہوئی اگر وہ نہیں حاضر ہوتا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو و دیگر شامل ہیں۔
ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، صدر زرداری کے استثنیٰ کی رپورٹ جمع کرا دی گئی
Apr 23, 2024