کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان میں مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے کرنٹ اکاونٹ سرپلس کی بڑی وجہ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہے۔یہ فروری 2015 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہے۔مارچ 2023 میں 53 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا تھا، جبکہ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ میں 50 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔