بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان  

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومت بلوچستان نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جا ئے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...