قصور‘ کامونکی‘ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) اوباش ملزموں نے دو لڑکیوں اور بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ بھائی والا میں اوباش قاری نے کمسن بچی، تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں اوباش ملزم ولی مرشد نے دس سالہ بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں 35 سالہ گونگی بہری خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم اعجاز خان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ کامونکی میں اوباش نوجوان نے ہمسایہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واہنڈو کی21 سالہ (م) زوجہ سجاول مسیح خاوند سے ناچاقی کی بناء پر اپنے میکہ میں آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز موقع پا کر 25 سالہ آصف مسیح نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔کوٹ حاجی خوشی محمد سوڈیوال پل کے رہائشی محمد انور نے تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم محمد بشارت میرے گھر آیا اور مجھے کہاکہ میری فصل سے جڑی بوٹیاں نکالنے کے لیے اپنے بچوں کو میرے ساتھ باقرکے بھیجواؤ تو وہاں میری 17سالہ بیٹی (س) کو زبردستی اپنی وحشت کا نشانہ بناتا رہا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔