منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر شدید زخمی ہوگیا۔ ڈھوک سہارن کے قریب دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ہو رہی تھی پولیس پہنچی تو ملزموں نے سیدھی فائرنگ کر دی۔ایس ایچ او صدر حسن حمزہ شدید زخمی ہوگئے۔