ننکانہ صاحب (نامہ نگار) برآمدگی کیلئے جانے والی پولیس پر نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ سے خطرناک ملزم ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین ہفتے قبل ملزم عابد عرف عابی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ صدر کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا جس کو بعدازاں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس ملزم کے انکشاف پر مختلف مقدمات میں چھینی گئی رقم اور اسلحہ کی ریکوری کے لیے ملزم کو لے جا رہی تھی کہ نبی پور بنگلہ کے قریب چار نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی‘ فائرنگ کے نتیجہ میں عابد عرف عابی موقع پر ہلاک ہو گیا۔