کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا میں موٹر سپورٹس کے مقابلے کے دوران ریس میں شریک کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر شائقین میں جاگھسی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ ہلاک افراد میں آٹھ سال کی بچی بھی شامل ہے۔ کولمبو سے خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے کے لئے کسی قسم کی حفاظتی باڑ نہیں لگائی گئی تھی اور اسی وجہ سے گاڑی تماشائیوں میں جا گھسی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لال رنگ کی گاڑی تماشائیوں میں جا گھسی جس کے بعد ہر طرف لوگوں کی چیخ و پکار سنائی دینے لگی۔