نوشہرہ ورکاں:تحصیل کچہری میں اسرائیلی پراڈکٹ کا مکمل بائیکاٹ 

Apr 23, 2024


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل کچہری میں اسرائیلی پراڈکٹ کا داخلہ مکمل طور پر بند تفصیلات کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ظہیر اکرم ، جنرل سیکرٹری راؤ سبطین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس میں ہر قسم کی اسرائیلی مصنوعات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ہر خاص و عام کو متنبہ کیا گیا ہے احاطہ کچہری میں اسرائیلی مصنوعات لے کر آنے والے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی موجودہ ساڑھے چھ ماہ کی جنگ کے دوران 35 ہزار سے زائد فلسطینی مرد وخواتین شہید ہو چکے ہیں جن میں معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اسرائیل کی فلسطینیوں کی اس نسل کشی کے خلاف پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اسرائیلی اور اس کے حمایت یافتہ ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔

مزیدخبریں