ایمن آباد(نامہ نگار )یہ پہلا موقع ہے کہ2500 زائد بھارت سے آنے والے سکھ زائرین کو انکی خواہش کے مطابق ریل کی سپیشل ٹرینوں کے ذریعہ ایمن آباد ریلوے اسٹیشن تک پہنچایا۔ جہاں پولیس حکام، اسسٹنٹ کمشنر،محکمہ اوقاف کے افسران نے انکا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں زائرین کو پانچ کلو میٹر کے فاصلہ پر سپیشل بسوں کے زریعہ گوردوارہ روڑی صاحب پہنچایا گیا ۔جہاں انکا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیلئے سینکڑوں افسران اور اہلکار موجود تھے۔ اچھا برتاؤ ہونے پر سکھ زائرین نہایت خوش تھے۔ جتھہ دار والہانہ استقبال کرنے اورانکی عبادتوں گاہوں کی بالخصوص پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔