گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پنڈی بائی پاس کے قریب واقع فیکٹری ایریا میں گزشتہ رات چور ایک فیکٹری کی بجلی کی تاریں کاٹ کر لیجا رہے تھے کہ لوگوں نے ایک چور کو قابو کر کے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی لیکن اسی دوران وہاں پر آنیوالے شخص نے خود کو فیکٹری مالک ظاہر کیا اور چور کو خود پولیس کے حوالے کرنے کا کہہ کر اسے ساتھ لے گیا ۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ شخص فیکٹری مالک نہیں بلکہ چوروں کا ہی ساتھی تھا جس پر تمام افراد سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔