جی سی یونیورسٹی کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ، ڈاکٹر شازیہ قائم مقام وائس چانسلر تعینات 

Apr 23, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون کو سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شازیہ شبیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دی گئیں۔ ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹیکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں، ڈاکٹر شازیہ چار ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک وائس چانسلر کا چارج سنبھالیں گی۔

مزیدخبریں