گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ن لیگ کے رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی خوش آئند ہے۔عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔عام انتخابات میں مخصوص ٹولہ کی چلائی گئی ہوا ضمنی الیکشن میں ختم ہوگئی۔ن لیگ کی قیادت اور موجودہ حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں۔مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی۔موجودہ حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔