دھاندلی زدہ الیکشن کے رزلٹ کو نہیں مانیں گے: شکیلہ سلیم رانا  

Apr 23, 2024


گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر تحر یک انصا ف خواتین ونگ شکیلہ سلیم رانانے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی انتہا کر دی گئی، پولنگ اسٹیشنوں پر لوگ پہنچے نہیں مگر بیلٹ بکس بیلٹ پیپروں سے بھر دئیے گئے۔ بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ساڑھے تین بجے ہی پولنگ بند کرکے خوب دھاندلی کے ریکارڈ توڑے گئے ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن کے رزلٹ کو نہیں مانیں گے۔ جس میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہماری مائیں بہنیں ،بیٹیاں ملک کی بقا کی اس جنگ میں ہر اول دستہ ہیں۔ہم سب نے مل کر میدان میں رہنا ہے۔4 روپے روٹی کی قیمت کم کرنے سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔

مزیدخبریں