حافظ آباد:مرمت کے نام پر ہفتے میں دودن بجلی بند، کاروبار ٹھپ ہونے لگے 


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) شہر میں مرمت کے نام پر ہفتے میں دودن بجلی بند کی جانے لگی جس سے کاروبار ٹھپ ہونے لگے جبکہ شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گرمی شروع ہوتے ہی شہر میں گیپکو کی جانب سے ہفتے میں دودن بدہ اور ہفتہ کو ساراسارا دن بجلی بند رکھنا معمول بن گیا جس پر شہریوں اور تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ مرمت کے نام پر شہر میں بجلی کی آئے روز بندش کا سخت نوٹس لیکر شہریوںکو پریشانی سے بچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن