ایمن آباد (نامہ نگار ) شہر چند روز سے اٹھارہ گھنٹے تک گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں ،گیس نہ ہونے پر صارفین ناشتہ بنانے اور دوپہر کا کھانا پکانے سے بھی محروم ہیں لوگوں کو مجبورا ہوٹلوں سے مہنگا کھانا منگوانا پڑتا ہے جو غریب آدمی کی بساط سے باہر شہریوں نے اعلیٰ متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ میں کمی کر کے صبح ،دوپہر ،شام گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔