راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضی کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے راولپنڈی کی تحصیل میرا کلاں، کولیاں پار اور ڈھلہ میں واقع مبینہ غیر قانونی نجی ہائوسنگ سکیم کی مارکیٹنگ کرنے پرمالک کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے عام لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں سکیم کے مالک نئے بلاک میں پلاٹوں کی بکنگ کے لیے افتتاحی تقریب کرنے جا رہے ہیں جو کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 46 (1) کی خلاف ورزی ہے ۔