راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے زیرو ٹارلینس پالیسی کے تحت امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بشارت چکوال، میں بوٹی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بشارت میں بیرونی مداخلت اور ایس۔ او۔ پیز۔ کی خلاف ورزی پر بوٹی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعلقہ آر۔ آئی۔ اعجاز احمد اور کامران عابد ایس۔ ایس۔ٹی۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بشارت کے خلاف فوری آیف۔ آئی۔ آر۔ کا اندراج اور موقع پر گرفتار کروادیا۔ سپرنٹنڈنٹ محمد وقاص امتحانی مرکز کو نااہلی پر فوری طور پر تبدیل کر دیا۔ پولیس نے شک کی بنا پر سپرنٹنڈنٹ مرکز کو بھی حراست میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قرا العین نے واقع کا فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے تینوں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے مختلف مراکز کا دورہ کیااور کہا کہ مارکنگ میں شفافیت اور میرٹ کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔