ماحولیاتی چیلنجز کے مسائل کو درخت لگا کر حل کیا جا سکتا،کمشنر راولپنڈی 

Apr 23, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دنیا بھر کی طرح آج 22 اپریل کو پاکستان میں عالمی یوم الارض منایا گیا  راولپنڈی کمشنر آفس میں پودا لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔51 سال سے دنیا بھر میں 22 اپریل کو ڈے" منایا جاتا ہے تاکہ زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اس برس یومِ ارض کا تھیم"زمین کے قدرتی ماحول کی بازیابی ہے" تاکہ زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات بارے  آگاہی پیدا کی جا سکے۔کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا اور ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی نے پودا لگانے کی تقریب میں حصہ لیا اور عالمی یوم الارض کی مناسبت سے کمشنر آفس راولپنڈی میں پودا لگایا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شدید متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور ماحولیاتی چیلنجز کے مسائل کو درخت لگا کر ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں