راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اہلیہ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم محمد کاشف کو عمر قید اور3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی،مجرم محمد کاشف نے گھر یلو رنجش پر اپنی اہلیہ پر تیل چھڑک کر آگ لگا کر قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والدکی مدعیت میں سال 2021تھانہ واہ کینٹ میں درج کیاگیا تھا، واہ کینٹ پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا۔