اعمال کی قبولیت کا دارومدار اخلاص اور حسن نیت پر ہے، ظفر اقبال جلالی 

Apr 23, 2024

 اسلام آباد(خبر نگار ) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر تقریب بسم اللہ وافتتاح بخاری شریف کی تقریب منعقد ہوئی ،صدارت پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل وشیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد نے کی ، انہوں نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کو بسم اللہ شریف پڑھائی اور صحیح البخاری کی پہلی حدیث شریف پر تفصیلی درس دیا ۔اُن کا کہنا تھاکہ بخاری شریف کی پہلی حدیث ’’اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے ‘‘سے معلوم ہوتا ہے کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار اخلاص اور حسن نیت پر ہے ۔اگر نیت اچھی ہو تو عمل سراپا خیر وبرکت بن جاتا ہے اور اگر نیت میں کھوٹ آجائے تو عمل کی برکت اور چاشنی ختم ہو جاتی ہے ۔اُن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ریاکاری کی وجہ سے انسان کا نیک عمل بھی ضائع ہو جاتا ہے ۔تقریب میں جامعہ اسلام آبادمیں سالانہ امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو نصابی کتب بطور انعام دی گئیں ۔اس موقع پر پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی ،ڈاکٹر عظیم فاروقی،مفتی خطیب مصطفائی ،قاری نعیم قادری ،مولانا آفتاب احمد ستی ، ڈاکٹر مفتی محمد اسلم جلالی ،علامہ مفتی حسنات احمد صابری ،علامہ عبد الرزاق نقشبندی،علی رضا ارشد ،مولانا مفتی ماجد نواز جلالی ،مولانا مفتی رفاقت علی جلالی ،ڈاکٹر بابر علی جلالی ،مفتی اقبال چوہان ،مفتی توحید احمد ہزاروی ، صاحبزادہ مولانا وجیہ الحسن جلالی ،علامہ رضاء الاسلام جلالی ،مفتی سمیع الحق جلالی،مولانا عبد الشکور جلالی ،مولانا شہزاد احمد جلالی،مولانا علی حسن جلالی ،مولانا فدا حسین جلالی،مولانا رمضان رسول جلالی ودیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں