گلشن مارکیٹ کے گھر سی ڈے اے کے مسیحی ملازمین کوہی الاٹ کئے جائیں ،مظاہرین

Apr 23, 2024

 اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت کی گلشن مارکیٹ جی سیون تھری ون کے گھرسی ڈے اے کے مسیحی ملازمین کوہی الاٹ کئے جائیں، اسلام آباد میں ماحول کوخراب کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ گلشن مارکیٹ کی رہائشی مسیحی برادری کے خواتین و حضرات نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ یہاں پہلے سے کرسچن کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے اور کسی اور کو یہ گھر الاٹ کرنے سے حالات خراب ہو سکتے ہیں ۔ مظاہرین کامطالبہ تھا کہ یہ گھر صرف کرسچئن کمیونٹی کے افراد کو ہی الاٹ کئے جائیں۔پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان،ندیم بھٹی ،سہیل رومی،پیپلز پارٹی ہیومن راٹس سیل کے رہنما طارق غوری،پاسٹر قیصر پرویز نے کہاہے کہ اس نوع کی کوشش سے اسلام آباد کی مسیحی برادری شدیدمضطرب ہے انھوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیاہے کہ گلشن مارکیٹ کے گھر صرف سی ڈے اے کے مسیحی ملازمین کوہی الاٹ کئے جائیں ۔

مزیدخبریں